ابنا: اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تہران کے مخلتف علاقوں سے نکلنے والی عظیم الشان ریلی میں دسیوں لاکھ افراد شریک ہیں۔
انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے جلوسوں میں شرکت کرکے ایران کے عوام نے ایک بارپھر انقلابی اقدار واصول اورامنگوں پر کار بند ر ہنے کا عزم کیا اوراس بات کا اعادہ کیا کہ انقلابی اقدار کی پاسداری سے کبھی بھی غافل نہيں ہوں گے۔
جشن انقلاب کی ریلیوں میں شریک لوگوں کے ہاتھوں میں مختلف پلےکارڈ اوربینرزدیکھے جاسکتے ہیں جن میں اسلامی اقدارکے دفاع اورفلسطین وديگر حریت پسند اقوام کی حمایت میں نعرے درج ہیں۔
ایران کے عوام اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چونتیسويں سالگرہ کےموقع پر اسلامی اقدار کے دفاع میں اپنی استقامت کا بے مثال جلوہ پیش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر تہران کے آزادی اسکوائرپردنیا کے مختلف ممالک کے نامہ نگار اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود ہیں۔
.......
/169